مو ت کے بعد کی زندگی سے متعلق ماہرین کا بڑا دعویٰ

لندن(پی این آئی)موت کے بعد زندگی ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور بیشتر مذاہب اسی عقیدے کا پرچار کرتے ہیں اور اب دلیل کو حتمی جاننے والے ماہرین کی رائے بھی اس مذہبی عقیدے سے ہم آہنگ ہوتی نظر آ رہی ہے۔

ڈیلی سٹار کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم بہت جلد موت کے بعد زندگی کو دریافت کرنے والے ہیں، جو ایک بھوت پریت کی طرح کی روحانی زندگی ہے۔
قریب المرگ تجربات کے ماہر سام پرنیا کہتے ہیں کہ ’’جلد ہم پتا چلا لیں گے کہ جب ہم مرتے ہیں تو ہمارے ساتھ کیا ہوتا ہے۔ اب وہ وقت زیادہ دور نہیں ہے۔ صرف 50یا 100سال میں موت کے بعد کی زندگی کا ثبوت ہمارے پاس ہو گا اور ہم اس وجود کو دریافت کر چکے ہوں گے جسے شعور کہا جاتا ہے۔ تب ہم جان جائیں گے کہ ہمارا یہ وجود موت کے بعد بھی زندہ رہتا ہے۔‘‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close