پی ٹی آئی قیادت کے درمیان کشیدگی، قرآن پر حلف لینے کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)پی ٹی آئی قیادت کے درمیان کشیدگی، قرآن پر حلف لینے کا انکشاف۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی اور سیاسی ایپکس کمیٹی اجلاس سے متعلق قرآن پر حلف لینے کا انکشاف ہوا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق کور کمیٹی میٹنگ میں آپس کی لڑائیوں کی خبریں سامنے آنے کے بعد قرآن پر حلف لیا گیا۔ذرائع کے مطابق قیادت نے حکم دیا ہے کہ آپس کی لڑائی یا بانی پی ٹی آئی کے پیغامات سے متعلق رائے نہ دی جائے، متعدد ممبران کور کمیٹی نے پارٹی کے فیصلوں پر سوالات اٹھائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہلے عمر ایوب اور شبلی فراز کو پہنچاتے، پارٹی رہنماؤں نے متعدد بار ان معاملات پر سوال اٹھائے جن پر تلخی ہوئی۔پارٹی قیادت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے قرآن پاک پر حلف لیا گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close