پی ٹی آئی رہنما کی نام لیے بغیر مریم نواز پر تنقید

پشاور (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ نظام انصاف کو مذاق بنایا جا رہا ہے، سب سے بڑا صوبہ ٹک ٹاک کی سہیلیوں کے حوالے کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق حماد اظہر نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پوری ریاست عمران خان اور تحریک انصاف کو دبانے میں لگی ہوئی ہے، عمران خان کو جیل میں 10 ماہ گزر گئے مگر ان پر کوئی کیس ثابت نہیں ہوا۔ میرے 82 سالہ والد کو 2 مرتبہ گرفتار کیا گیا اور ان کو دھمکی دی گئی کہ میں نے گرفتاری نہ دی تو میری بہنوں کے گھر جا کر توڑ پھوڑ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میری 3 بہنوں کے گھر چھاپے مارے گئے، میرے خلاف دہشت گردی کے 51 مقدمے بنائے گئے اور میرے کاروبار کے ساتھ ساتھ میری آبائی رہائش گاہ کو بھی سیل کر دیا گیا۔ میرا قصور یہ تھا کہ میں نے چوروں کے اس ٹولے میں شمولیت اختیار نہیں کی جس کو آئی پی پی کا نام دیا جاتا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close