اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط ملنےکا مقدمہ درج کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنےکا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق یکم اپریل کو موصول ڈاک کو آج نائب کے ذریعے تقسیم کرنے بھیجا، 8 لفافے جج صاحبان کے پی ایس کو وصول کرائے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت دیگر جج صاحبان کے نام لیٹرز تقسیم کرائے، لفافے کھولےگئے جن میں سفید پاؤڈر کی آمیزش پائی گئی۔عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ججوں کوبھیجے گئے خطوط میں پاؤڈر تھا، خطوط کے متن میں ’اینتھریکس‘ لکھا تھا، خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہوگئی، متاثرہ اہلکار نے فوری سینیٹائزر استعمال کیا، منہ ہاتھ دھویا۔عدالتی ذرائع کے مطابق خط بھیجنے والےکانام ریشم درج ہے، پتا نہيں لکھا گيا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close