عمران خان کیخلاف تین بڑے کیسز جلد ختم ہونے کا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ، عدت اور سائفر کیس جلد ختم ہو جائیں گے۔

رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت نے 100 سے زائد مشیر بنا لئے اور ٹکے کا کام نہیں ہوا، ،عوام آٹا لینے کی کوشش میں موت کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14، 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے پھر بھی بجلی کی قیمت بڑھا دی گئی، پی ڈی ایم حکومت کہتی تھی کہ بجلی اور گیس کی قیمت بڑھے تو وزیراعظم چور ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close