عید الفطر پر طویل تعطیلات کا حکمنامہ آگیا

دبئی(پی این آئی)عید الفطر کی لانگ لانگ ہالیڈیز کا حکمنامہ آ گیا لیکن پاکستان نہیں متحدہ عرب امارات میں۔

 

 

 

متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی تعطیلات ایک ہفتہ رہیں گی۔ تمام حکومتی اداروں کو عید کی تعطیلات کا سرکلر پیر کے روز جاری کر دیا گیا ۔متحدہ عرب امارات کی کابینہ کی ہدایت کے مطابق سرکاری اداروں میں عید الفطر کی تعطیلات پیر آٹھ اپریل سے شروع ہوں گی اور 15 اپریل کو پیر کے روز ملازمین کام پر واپس آئیں گے۔ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے وفاقی حکومت کے لیے عید الفطر کی ایک ہفتے کی چھٹی لازمی قرار دی ہے۔ پیر 15 اپریل کو کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔عید الفطر رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہے۔ اس سال یو اے ای میں رمضان 11 مارچ کو شروع ہوا تھا۔متحدہ عرب امارات مین کام کرنے والے نجی اداروں کے ملازمین بھی اسی حکم کی پیروی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close