دس سالہ لڑکی اپنی سالگرہ کا کیک کھا کر مر گئی

ممبئی(پی این آئی)دس سالہ لڑکی اپنی سالگرہ کا کیک کھا کر مر گئی۔۔۔بھارتی آن لائن فوڈ ڈیلیوری ایپلی کیشن کے ذریعے آرڈر کیا گیا کیک زہریلا نکلا، 10 سالہ بچی کی جان لے گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 مارچ کو پٹیالہ کی رہائشی 10 سالہ مانوی کی سالگرہ تھی، اس موقع پر آن لائن فوڈ ڈیلیوری ایپلی کیشن کے ذریعے کیک آرڈر کیا گیا جسے کھانے کے بعد ننھی بچی فوڈ پوائزننگ سے چل بسی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مانوی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ کیک کھانے والے خاندان کے دیگر 5 افراد بھی بیمار ہیں۔


اہل خانہ کے مطابق انہوں نے کیک کی جانچ کے لیے محکمہ صحت سے رابطہ کیا تاکہ مانوی کی موت کی وجہ معلوم کی جاسکے لیکن محکمہ صحت کے اہلکاروں نے انہیں واپس لوٹا دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں بیکری کے مالک سمیت 4 افراد کی شناخت کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کی شناخت رنجیت، پون مشرا اور وجے کمار کے نام سے کی گئی ہے جبکہ بیکری کا مالک گرمیت سنگھ فرار ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close