کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کا پہلا بڑا بیان آگیا

لاہور (پی این آئی) ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بحیثیت کھلاڑی ہمیشہ کپتان کی حمایت جاری رکھوں گا

۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے بھی بابر اعظم کی کپتانی میں کھیل چکا ہوں، وہ ایک بہترین کپتان ہیں، میدان کے اندر اور باہر ان کی بھرپور مدد کرنے کی کوشش کروں گا، ہمارا مقصد پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنانا ہے۔ دوسری جانب بابر اعظم کا کہنا ہے کہ حالیہ ٹی 20 سیریز میں شاہین شاہ کی قیادت میں کھیلنا خوشی کی بات ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close