چوہدری پرویزالٰہی کو ہسپتال سے کہاں منتقل کر دیا گیا؟

راولپنڈی (پی این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو طبیعت بہتر ہونے پرہسپتال سےدوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الہٰی 2 روز سے پمز ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو طبعیت ناساز ہونے پر 27 مارچ کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اڈیالہ جیل میں گرنے سے شدید زخمی ہوئے تھے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی طبعیت بہتر ہونے پر ڈسچارج کیا گیا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی کچھ ٹیسٹ رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا تھا وہ آگئی ہیں۔ہسپتال ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کی تمام رپورٹس نارمل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں