وہ حلقہ جہاں الیکشن کمیشن نے دوبارہ الیکشن کا فیصلہ جاری کر دیا

کوئٹہ (پی این آئی)الیکشن کمشن آف پاکستان نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں ری الیکشن کا تحریر فیصلہ جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن نے حلقے سے زمرک خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔ قبل ازیں الیکشن کمیشن نے حلقے کے چھ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا اعلان کیا تھا۔الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوبارہ پولنگ 21 اپریل کو ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ ذاکر علی کو ری پولنگ کے لئے ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر گلستان ظہیر احمد کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close