شہری پھر تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب، اسلام آباد اور شمالی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

اس دوران بالائی خیبر پختونحوا اور کشمیر میں چند مقامات پر مو سلادھار بارش کی توقع۔ جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں آندھی /جھکڑ چلنے کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، شمالی بلوچستان، بالائی/وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: پاراچنار 13،ڈیرہ اسماعیل خان (ایئر پورٹ 11، سٹی 09)، دیر (بالائی 11، زیریں 02)، بنوں 08، چراٹ، چترال 07، باچا خان ایئرپورٹ 05، پشاور (ایئرپورٹ 05، سٹی 04)، دروش، میرکھانی 03،مالم جبہ، پٹن، مردان 02 ، سیدو شریف 01،بلوچستان: ژوب 10،سبی 06، کوئٹہ (شہر، سمنگلی 02)، بارکھان 02، پنجاب:چکوال 09، بھکر 08، کروڑ( لیہ)05، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد01)، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ ، بوکرا 01)،مری 04، اٹک، جہلم، جوہر آباد، منگلہ ، جھنگ02، نور پور تھل، سرگودھا 01، کشمیر: راولاکوٹ06، گڑھی دوپٹہ 01، مظفر آباد(سٹی، ایئر پورٹ 01)،گلگت بلتستان:استور 05، بگروٹ، اسکردو 02، گلگت اور گوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : مٹھی 40 اور چھور 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close