ٹیکس کی عدم ادائیگی کا معاملہ، سی اے اے اور ایف بی آر آمنے سامنے

لاہور(پی این آئی) سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) ٹیکس کی عدم ادائیگی کے معاملے پر آمنےسامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایف بی آر نے سی اے اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق سی اے اے 13 ارب روپے ٹیکس کی نادہندہ ہے۔بورڈ ذرائع نے تصدیق کی کہ ٹیکس عدم ادائیگی پر سی اے اے اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ ٹیکس ادائیگی تک تمام اکاؤنٹس منجمد رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close