وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عظمی کاردار کوبڑا جھٹکا دیدیا

لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد لیگی اراکین اسمبلی عظمیٰ کاردار اور ملک وحید پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سخت نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے عظمی کاردار کی جیولری چوری کے معاملے پر سخت نوٹس لیتے ہوئےماڈل ٹاؤن کلب کی خواتین ملازمین پر پولیس تشدد کے باعث عظمی کاردار کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سب انسپکٹر سے معافی منگوانے پر لیگی ایم پی اے ملک وحید کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔شوکاز نوٹس میں عظمیٰ کاردار اور ملک وحید دونوں ایم پی ایز کو ایک ہفتہ کے اندر اپنے معاملات کی وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق دونوں ایم پی ایز اگر قیادت کو مطمئن نہ کر سکے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close