محکمہ موسمیات نے کہاں کہاں مزید بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کردی۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں ابر رحمت برسنے اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کالام میں درجہ حرارت صفر ڈگری، کوئٹہ میں 10، اسلام آباد اور پشاورمیں 14، لاہورمیں 18 اور کراچی میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مٹھی، مہنجو دڑو، حیدرآباد، پڈ عیدن اور ٹنڈوجام میں درجہ حرارت 39 ڈگری جبکہ شہید بے نظیرآباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close