گیس کمپنیوں نے گیس نرخوں میں ہوشربا اضافے کی درخواستیں جمع کروا دی

اسلام آباد (پی این آئی)سوئی کمپنیوں نے گیس نرخوں میں کتنے اضافے کی درخواست کر دی ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں۔

 

 

 

 

تفصیلات کے مطابق نئے حکومتی عہدیداروں نے اوگرا کے پاس جمع کرائی گئی سوئی گیس کمپنیوں کی درخواستوں پر حیرت و ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے جن میں یکم جولائی 2024 سے لاگو ہونیوالے آئندہ مالی سال 2024-25 کیلئے گیس کے نرخوں میں 380 فیصد تک اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ ان درخواستوں میں لگائے گئے تخمینوں کو انتہائی مبالغہ آمیز قرار دیا گیا ہے جن کو معقول بنانے کی ضرورت ہے۔ وزارت توانائی میں باخبر سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 274.4 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے لیکن سوئی ناردرن نے یکم جولائی 2024 سے 2,646.18 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے بڑے پیمانے پر اضافے کی استدعا کی، جس سے گیس کی قیمت 4447 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہو جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close