لاہور(پی این آئی)مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں،خواجہ آصف پھٹ پڑے۔۔۔۔وزیردفاع خواجہ آصف نےخود کوملنے والی دھمکیوں سے متعلق کہا ہے کہ میں نے ریٹائرڈ فوجی افسران سے متعلق کوئی تضحیک آمیز بات نہیں کی، ہمیں بریفنگ میں امید دی گئی تھی کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے لوگ واپس آئیں گے تو ملک میں امن ہوگا، اب ہونے والی شہادتیں اسی میٹنگ کا شاخسانہ یا تسلسل ہے، ہمیں جو دلاسے دیئے گئے وہ غلط ثابت ہوئے کوئی تو جواب دے ، جنرل باجوہ اور جنرل فیض کو رضاکارانہ طو ر پرپارلیمنٹ میں آکر مؤقف واضح کرنا چاہیے، میں نے ایک مطالبہ کیا اس کے شاخسانہ میں مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں،
خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل باجوہ پہلے بھی دھمکی دے چکے ہیں میرے خلاف پریس کانفرنس کریں گے، میں نے یہی جواب دیا کہ آپ پریس کانفرنس کرلیں ۔ ۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں