لاہور (پی این آئی)وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین نے پنجاب انویسٹمنٹ بورڈ کا دورہ کیا اور ہدایت کی کہ سولر پینل فیکٹریوں کو پاکستان میں پلانٹ لگانے کی دعوت دی جائے۔
چوہدری شافع کا کہنا تھا کہ سولر پینل فیکٹریاں انڈسٹریل زون میں قائم کی جائیں گی۔ جو 10سال تک ٹیکس فری ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی زرعی برآمدات کو بھی مزید بہتر کیا جائے، مالٹا اور آم کے ایکپسورٹر سے مل کر انکے مسائل حل کیے جائیں۔انکا کہنا تھا کہ بزنس فیسلیٹی مراکز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کےلیے بہترین سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں