روپیہ تگڑا، ڈالر مزید سستا

کراچی(پی این آئی)روپیہ تگڑا، ڈالر مزید سستا ۔۔۔انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 63 پیسے کا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 415 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 306 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 890 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں