گوشت کھانے کے شوقین افراد کے لیے بری خبر

کوئٹہ (پی این آئی) کوئٹہ میں بکرے اور گائے کے گوشت اور مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق بکرے کا گوشت 100 روپے اضافے سے 2100 روپے فی کلو اور گائے کا گوشت 50 روپے اضافے سے 1100 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ بکرے کے گوشت کا سرکاری ریٹ 1700 اور گائے کے گوشت کا نرخ 900 روپے کلو ہے۔دوسری جانب پشاور کے شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں، شہریوں کی جانب سے سرکاری نرخ نامے پر عمل نہ ہونے کی شکایات کی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں