راولپنڈی (پی این آئی) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے خود بھی سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کو غلطی قرار دے دیا ہے ۔۔۔۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بات چیت مجلس وحدت مسلمین، سنی اتحاد کونسل اور شیرانی گروپ سے چلی تھی، غلطی یہ ہوئی کہ تینوں کے ساتھ اتحاد کرنا چاہیے تھا۔۔۔۔ پی ٹی آئی نے امریکی میں آئی ایم ایف دفتر کے باہر پارٹی کے احتجاج کو بھی درست قرار دے دیا۔۔۔۔عمران خان نے احتجاج کے دوران فوج مخالف بینرز سے اظہار لاعلمی کیا، پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض ملنے کی مخالفت ان الفاظ میں کی، کہ یہ قرض ملنے سے پہلے سیاسی استحکام ضروری ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں