معمولی خدمات پر پاکستان سول ایوارڈ دینے پر پابندی عائدکر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ دینے کی پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دیدی گئی۔ من پسند افراد کو پاکستان سول ایوارڈ دینے کا راستہ بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے معمولی خدمات پر پاکستان سول ایوارڈ دینے پر پابندی عائد کردی۔اب کوئی بھی ادارہ یا وزارت میرٹ سے ہٹ کر افراد کو نامزد نہیں کرسکے گی۔وفاقی وزارتوں پر وزیراعظم کو براہ راست سمری بھیجنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ نامزدگی سے قبل اسکروٹنی اور ایوارڈ سفارشی کمیٹی نام کا جائزہ لے گی۔ کابینہ ڈویژن نے تیس اپریل تک متعلقہ اداروں سے نامزدگیاں طلب کرلی ہیں۔نئی پالیسی کے مطابق نامزد افراد کی ملک کیلئے غیر معمولی خدمات کا رپورٹ میں تفصیلی ذکر کرنا ہوگا۔ وزارتیں اور ادارے سفارشات اور اسکروٹنی رپورٹ کابینہ ڈویژن کو بھیجیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں