وزیر خزانہ کی پاکستانی شہریت کےحصول سے متعلق درخواست پر فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی کابینہ نے نیدرلینڈز کے شہری اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت دوبارہ حاصل کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر محمد اورنگزیب کی پاکستانی شہریت کی درخواست منظور کی ہے۔اس سے قبل محمد اورنگزیب کے قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ متوقع وزیر خزانہ نے اپنی ڈچ شہریت چھوڑنے کے لیےکارروائی شروع کردی ہے، اسی تناظر میں محمد اورنگزیب نے اپنی دوسری شہریت چھوڑنےکےلیے درخواست دے دی ہے کیونکہ پاکستانی قوانین کے مطابق دوہری شہریت کا حامل شخص سرکاری عہدہ نہیں رکھ سکتا۔محمد اورنگزیب بینکوں کے 5 سب سے زیادہ تنخواہ لینے والے سی ای اوز کی فہرست میں شامل ہیں، فی الحال وہ حبیب بینک لمیٹڈکے چیف ایگزیکٹو افسر ہیں۔2023 کی ایچ بی ایل کی سالانہ رپورٹ کے مطابق محمد اورنگزیب کو 352 ملین روپے سالانہ تنخواہ اور دیگر مراعات و سہولتیں دی گئیں، اس کا مطلب یہ ہوا کہ ان کی ماہانہ تنخواہ تقریباً 3 کروڑ روپے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close