انسٹا گرام پر گیمز کھیلنے کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری

ویب ڈیسک (پی این آئی)انسٹا گرام نے خاموشی سے ایک دلچسپ گیم کو فوٹو شیئرنگ ایپ کا حصہ بنا دیا ہے۔

جی ہاں واقعی میٹا کی زیر ملکیت ایپ میں ایک نئی گیم کو شامل کیا گیا ہے جو پرانی گیمز کے شوقین افراد کو ضرور پسند آئے گی۔یہ گیم ماضی میں موبائل فونز میں دستیاب گیمز پونگ سے ملتی جلتی ہے۔اس گیم تک رسائی کے لیے ڈائریکٹ میسج میں جاکر کسی چیٹ کو اوپن کرنا ہوگا۔اس چیٹ پر کسی بھی ایموجی کو سینڈ کرکے اس پر کلک کریں، ایسا کرنے پر اسکرین کا رنگ پیلا ہو جائے گا اور آپ کی منتخب ایموجی وہاں نظر آئے گی۔اس کے بعد اوپر سے ایموجیز کی برسات شروع ہو جائے گی اور بتدریج بیک گراؤنڈ کلر گہرا ہوتا جائے گا جبکہ ایموجیز گرنے کی رفتار بھی بڑھ جائے گی۔

گیم میں آپ کا ہائی اسکور محفوظ رہے گا۔جب آپ کسی فرد کو ایموجی بھیج کر گیم کھیلنا شروع کریں گے تو اسے علم نہیں ہوگا، البتہ وہ یہ ضرور پوچھ سکتا ہے کہ بلاوجہ ایموجی بھیجنے کا مقصد کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close