رمضان کا چاندنظر آیا یا نہیں؟ شمالی وزیرستان میں مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں مقامی اور غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے۔

میرعلی میں کمیٹی کے مولانا وقار الدین دیگر علمائے کرام کے ساتھ چاند دیکھنے اور شہادتوں کے انتظار میں بیٹھے رہے۔ کمیٹی ممبران کے مطابق چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا تھا تاہم موسم ابرآلود ہونے کے باعث رمضان المبارک کا چاند نظر آنے سے متعلق کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ خیال رہے کہ ہر سال میرعلی حیدر خیل میں مقامی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی دیگر ملک سے ایک دن قبل شہادت موصول ہونے پر رمضان اور عید کا اعلان کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں