پی ٹی آئی کاصدارتی انتخاب کے بائیکاٹ سے متعلق بڑا اعلان

اسلام آباد ( پی این آئی) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی صورت صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ نہیں کریں گے ، ہار جیت جس بھی امیدوار کی ہو جمہوریت کی ہار نہیں ہونی چائیے، الیکٹورل کالج کا ہونا آئینی ضرورت ہے، پہلے الیکٹورل کالج مکمل ہو اس کے بعد صدارتی انتخابات ہوں۔

بیرسٹر گوہر کا کہناتھا کہ قومی اسمبلی میں ہماری سیٹیں زیادہ ہیں،ہماری خواتین اوراقلیتی23نشستیں مخصوص ہیں،کسی اور کو نہیں جاسکتیں،الیکشن کمیشن کا ریزرو سیٹوں پرفیصلہ درست نہیں ہے ۔دوسری جانب آج قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس دوران عمر ایوب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج اراکین نے جو حلف لیا ہےوہ غلط ہے،یہ حلف غیرآئینی ہے کیونکہ پشاور ہائیکورٹ نےحکم امتناع دیاہواہے،مجھے اپوزیشن لیڈر منتخب کیا گیا ہے،عدالتی حکم کے باوجود جیل سپریٹنڈنٹ اڈیالہ نےملنےنہیں دیا،آئین کے تحت حلف اٹھایا ہوا ہے،کیا جیل سپرنٹینڈنٹ آئین کےتابع نہیں،اس طرح سے نظام نہیں چل سکتا،خواتین ڈے پرمخصوص نشستوں پرغیرآئینی اورغیر قانونی ڈاکا ڈالا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close