پی ٹی آئی رہنما کی جیل میں طبیعت ناساز،ہسپتال منتقل

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کودل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایاگیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق سینیٹر اعجاز چودھری کو سخت سکیورٹی میں پی آئی سی لایا گیا، معائنےکے بعد انہیں اسلام آباد لےجایا جائے گا۔سینیٹر اعجاز چودھری کا پی آئی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مجھے 10 ماہ ہوگئے ہیں، جیل کے اندر قید ہوں، انڈر ٹرائل ہوں مجھے ہر سیشن کے پروڈکشن آرڈر ملنے چاہیے تھے،میں ڈپٹی چیئرمین کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے پروڈکشن آرڈر جاری کیے، پروڈکشن جاری ہونے سے میں کم از کم صدارتی ووٹ ڈالنے اسلام آباد جاؤں گا۔سینیٹر اعجاز چودھری نے مزید کہا کہ وہ قومیں مشکلات کا شکار رہتی ہیں جو اپنی عوام کی رائے کو اہمیت نہیں دیتی، اب آپ سمجھ لیں پاپا اور چچا کی حکومت بن گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close