یاسمین راشد نے چیف جسٹس سے بڑا مطالبہ کر دیا

لاہور ( پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ہم بھی دس مہینے سے انصاف ملنے کی امید کر رہے ہیں اچھا ہو اگر ہمارے جیتے جی ہی ہمیں انصاف مل جائے۔

کیا ہمیں بھی انصاف کیلئے 50 سال انتظار کرنا پڑے گا۔خط میںیاسمین راشد نے لکھا ہے کہ لوگوں کا ووٹ چوری ہوا، ماوٴں، بہنوں، بیٹوں کو جیلوں میں قید رکھا گیا ہے۔رہنماءتحریک انصاف کا اپنے خط میں مزید کہنا تھاکہ بڑی اچھی بات ہے پچاس سالوں بعد آخر کار بھٹو صاحب کو انصاف ملا،عدلیہ نے اپنی غلطی مانی ہم بھی دس مہینے سے انصاف ملنے کی امید کر رہے ہیں اچھا ہو اگر ہمارے جیتے جی ہی ہمیں انصاف میں جائے، امید ہے ہمیں انصاف ملنے میں پچاس سال نہیں لگیں گے۔ڈاکٹر یاسمین نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے خط میں لکھا ہے کہ عوام کا پیسہ ذاتی تشہیر پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close