گاڑیوں کے خریداروں کیلئے بُری خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے مقامی سطح پرتیارہونیوالی گاڑیوں پر25فیصدسیلزٹیکس عائد کردیا۔

 

 

ایف بی آر کی جانب سے گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافےکا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق مقامی سطح پر تیار گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 18سے بڑھا کر 25 فیصد کیا گیا، سیلز ٹیکس میں اضافے کا اطلاق 1400 سی سی یااس سےزائد گاڑیوں پرہوگا، 40لاکھ روپےسے زائد مالیت کی بڑی گاڑیوں پرسیلز ٹیکس لاگوہوگا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصلےکےتحت ایف بی آرکو 4 ارب روپے سے زائد کی آمدنی ہو گی، گاڑیوں پر25 فیصد سیلز ٹیکس کو آئندہ بجٹ میں بھی برقرار رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، سیلز ٹیکس عائد ہونےسے گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close