وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی

پشاور(پی این آئی)الیکشن کمیشن میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

 

 

الیکشن کمیشن میں درخواست پی کے 113 سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کفیل نظامی نے دائر کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے کاغذات نامزدگی میں اپنی جائیداد کے متعلق غلط بیانی کی۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ علی امین گنڈا پور کو 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close