پھانسی کے 45 سال بعد ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پھانسی کے پھندے پر لٹکائے جانے کے 45 سال بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے والے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بالآخر انصاف مل گیا ۔۔۔

سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے 9 رکنی لارجر بینچ نے متفقہ رائے دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا۔۔۔۔ آج بدھ کو چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کی بھٹو کیس میں کارروائی بنیادی انسانی حقاق کے مطابق نہیں تھی، کیس میں فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے تھے۔۔۔۔ اپنے مختصر فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو ملنے والی والی سزا آئین و قانون کے مطابق نہیں تھی۔

فیصلہ سنانے والے 9 رکنی لارجر بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں