اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اخلاقی طور پر مخصوص نشستیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو نہیں لینی چاہئیں،ایسا نہ ہو کہ کچھ عرصے بعد ان نشستوں پر کیسز چل رہے ہوں، دیوار پر لکھا نظر آرہا تھا کہ یہ نشستیں انہیں نہیں ملیں گی،شہبازشریف کو خود یقین نہیں آرہا کہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں۔
انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنی اتحاد کو نسل کو مخصوص نشستیں ملنے کا معاملہ قانونی تھا، ان لوگوں نے لسٹ دی نہیں تھی، چاند پر حکومت بنانی تھی، دیوار پر لکھا نظر آرہا تھا کہ ان کو نشستیں نہیں ملیں گی۔ مولانا جٹ کی سیاست سے فارغ ہی نہیں وہ، گوادر میں کیا ہورہا ہے، غریب مررہا ہے، کسی کو فکر نہیں ہے۔شہباز شریف کو خود یقین نہیں آرہا کہ وہ وزیراعظم بن گئے ہیں، یہاں گنگا الٹی بہہ رہی ہے۔ جو باپ ہوتا ہے وہ ہمیشہ بات رہتا ہے، چاہے وہ سیاسی باپ ہی ہو،جو سیاسی باپ ہوتا ہے وہ بھی ہمیشہ باپ رہتا ہے، میں نے کہا تھا عمران خان میرے محسن تھے ، میں تو ایک اصولی مئوقف لے کر پارٹی سے ہٹا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں