لیگی رہنما نے آئین میں ترامیم کا عندیہ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ پیپلزپارٹی کا کابینہ میں شامل ہونا اچھا شگون ہوگا، ذمہ داریاں تقسیم ہوجائیں گی، کراچی کی ضلعی حکومت مضبوط کرنے سے متعلق آئینی ترمیم ہونی چاہیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر تین بڑی جماعتیں کابینہ کا حصہ بنیں تو ذمہ داریاں تقسیم ہوجائیں گی، تین بڑے صوبوں سے سیاسی جماعتیں ہوں گی تو کابینہ اچھی ہوجائےگی،کابینہ کا سائز بڑا نہیں ہونا چاہیے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تعلیم اور صحت جیسی وزارتیں صوبوں کو منتقل ہونی چاہئیں، 10 سے 12 وزارتیں صوبوں کو منتقل کرنےکی بلاول کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں، ضلعی حکومتیں مضبوط کرنے سے اسمبلی ممبران کا بوجھ کم ہوگا، کراچی کی ضلعی حکومت مضبوط کرنے سے متعلق آئینی ترمیم ہونی چاہیے، کراچی بڑا شہر ہے، دنیا میں بڑے شہروں میں مضبوط مقامی حکومتیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close