تمام سرکاری سکولوں کو 10مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ

خیبر ( پی این آئی) خیبرایجنسی میں وادی تیراہ میں تمام سرکاری سکولوں کو 10مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

 

 

میڈیا کے مطابق ڈپٹی کمشنر خیبر نے سکولوں میں شدید سردی کے باعث سکولوں میں تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت وادی تیراہ میں 25سرکاری سکولوں کو 10مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،خیبر میں وادی تیراہ میں شدید سردی اور برفباری کے باعث تمام 25سرکاری سکول بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ضلع محکمہ تعلیم حکام کی سفارشات کی روشنی میں چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ چھٹیوں کا فیصلہ اساتذہ کرام، اور طلباء طالبات کو درپیش مشکلات کے باعث کیا گیا، خیبرمیں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر سکول کھولے گئے تھے، لیکن حالیہ سردی کی لہر اور برفباری کے باعث دوبارہ 10مارچ تک سکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 

 

مزید برآں ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار سمیت ضلع بھر میں شدید سردی کے باعث تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے مزید تین روز کیلئے بند کردئیے گئے حالیہ بارشوں کی وجہ سے ضلع بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ضلع کرم میں حالیہ بارشوں اور برفباری کے باعث سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے اور شدید سردی کے باعث دو ماہ کی تعطیلات کے بعد یکم مارچ کو کھلنے والے تعلیمی ادارے تین روز کیلئے دوبارہ بند کردئیے گئے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم جاوید اللہ محسود نے میڈیا کو بتایا کہ سردی کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے پڑے کیونکہ بارشوں اور برفباری کے باعث سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ہے اور بچے تعلیمی اداروں میں حاضری دینے سے قاصر ہیں موسم سرما کے دوران ضلع کرم میں شدید سردی برفباری ہوتی ہے جس سے سردی کی شدت بڑھ جاتی ہے اور گرمیوں میں بھی علاقے کا موسم خوش گوار رہتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close