موسلادھار بارشیں، متعدد افراد جاں بحق

سوات (پی این آئی) سوات مالاکنڈ اور باجوڑ کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچادی اور مختلف واقعات میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ اور درگئی میں کچے مکانات گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ سوات سے ریسکیو اداروں کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ میں شدید برف باری اور بارش سے گھر پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ 4 لاشیں اور 4 زخمیوں کو نکالا جا چکا ہے جبکہ مزید 3 افراد کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مہمند میں بارشوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، جس کے باعث متعدد مقامات پر دیواریں منہدم ہوگئیں۔ باجوڑ کے علاقے شینکوٹ ڈاگ میں بارشوں سے مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close