یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن لڑنے سے متعلق فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان گیلانی ہاؤس کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دیدیا ہے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کیلئے نامزد کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close