پی ٹی آئی کا دھاندلی کے خلاف بڑا فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دھاندلی کے خلاف ملک گیر گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کردیا۔

روز نامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک گیر گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ دھاندلی کیخلاف گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں، تمام قوتوں کو اکٹھا کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لئے مل کر جدوجہد کریں گے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close