سولر پینل لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد (پی این آئی)بجلی کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی سولر پلیٹس اور الیکٹرنکسں سامان کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔ ایک ہفتے کے دوران مارکیٹوں میں الیکٹرونکس کی قیمت میں 20 فیصد تک اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 5 پیسے فی یونٹ اضافہ سے الیکٹرانکس کا سامان مہنگا ہو گیا، سولر پلیٹس کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔صدر انجمن تاجران ملتان شیخ اکرم حکیم کا کہنا ہے کہ بجلی کے ریٹ بڑھنے سے سولر اور الیکٹرنکسں کے دیگر سامان جس میں فریج، اے سی، ایل ای ڈی، واشنگ مشین، ڈرائیر، ہیٹر، گیزر سمیت متعدد اشیاء کی قیمتیں بڑھ رہی ہے۔گھر کیلئے فریج، ہیٹر لینا ہو یا سولر پلیٹیں، شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہیں، شہری دوہری اذیت میں مبتلا ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی سے چلنے والی اشیاء کی قیمتوں میں کمی لائی جائے تاکہ انکی مشکلات کم ہو سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں