اسلام آباد (پی این آئی)خیبر پختونخوا کی نگران حکومت نے جاتے جاتے مالی مشکلات کا حل نکال کر بوجھ تاجروں پر ڈالتے ہوئے سیس ٹیکس میں خاموشی سے اضافہ کر دیا۔
نگران حکومت نے امپورٹ سے وابستہ تاجروں کو ٹیکہ لگا دیا، محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے سیس ٹیکس کو ایک فیصد سے بڑھا کر 2 فیصد کردیا۔سرحد چیمبر آف کامرس کے نائب صدر اعجاز آفریدی نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے صوبے میں درآمد ہونے والی اشیاء پر عائد ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ زیادتی ہے، سیس ٹیکس بڑھانے سے درآمدی اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں