ملکی زرمبادلہ کے ذخائرمیں کتنی کمی ہوگئی؟

اسلام آباد (پی این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23 فروری کو ختم ہوئے کاروباری ہفتے میں 5.93 کروڑ ڈالر کم ہوئے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ ذخائر 23 فروری تک 13.03کروڑ ڈالر رہے۔اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 6.32 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.94ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 39 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5.08 ارب ڈالر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں