سینیٹ کی نشست سے مستعفیٰ

اسلام آباد(پی این آئی)سینیٹ کی نشست سے مستعفیٰ۔۔۔۔۔۔۔۔جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبدالغور حیدری سینیٹ کی نشست سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو پیش کیا جسے منظور کر لیا گیاہے ، وہ قومی اسمبلی سے رکن منتخب ہوئے ہیں اور آج افتتاحی اجلاس میں عہدے کا حلف لیں گے ۔دوسری جانب خواتین کی نشست پر سینیٹر منتخب ہونے والی نزہت صادق نے بھی سینیٹ سے استعفیٰ دیدیا ہے جسے منظور کر لیا گیاہے ۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر سینیٹر سرفراز بگٹی اور پرنس آغا نے بھی سینیٹ کی نشست پراستعفیٰ دیاتھا ، سرفراز بگٹی بلوچستان اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے تھے اور اس وقت وزیراعلیٰ کے مضبوط امیدواربھی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close