کراچی (پی این آئی)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ بننے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا ہے کہ اگر کوئی کراچی کو سندھ سے الگ سمجھتا ہے تو دماغ کا علاج کرائے، جو کراچی کو الگ کرنا چاہتا تھا اب آپ لوگ بھی اس کی بات نہیں مانتے۔میں کراچی کے سینیٹ پیٹرک اور این ای ڈی سے پڑھا ہوا ہوں، ایوان میں دوسری طرف بیٹھے لوگوں سے کم کراچی کو نہیں جانتا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر سندھ میں کام نہ کرتے تو ہمیں دو تہائی اکثریت نہیں ملتی، حکومتی بینچوں پر موجود تمام ارکان کے فارم 45 کا حساب دینے پر تیار ہوں، اگر اپوزیشن ارکان کو تحفظات ہیں تو مناسب فورم پر پیش کریں۔ دیگر تین صوبوں کے لوگوں کو بھی قائل کریں گے کہ وہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ اگلی بار بلاول بھٹو زرداری عوام کے ووٹوں سے وزیراعظم بنیں گے، اپنی دو چار سیٹیوں کے لیے ملک کی سالمیت سے نہیں کھیلیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں