پی ایس ایل 9: لاہور قلندرز کو بڑ ا جھٹکا لگ گیا

لاہور (پی این آئی) لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف انجری کے سبب پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے۔

 

 

 

کراچی کنگز کے خلاف گزشتہ روز میچ کے دوران حارث رؤف نے ایک مشکل کیچ پکڑا جس کے دوران ان کو کندھے میں درد کی شکایت ہوئی، میڈیکل چیک اپ کے بعد پتہ چلا کہ ان کا کندھا اپنی جگہ سے ہل گیا ہے۔لاہور قلندرز ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کو صحت مند ہونے میں 6 ہفتے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ لاہور قلندرز کے ٹیم ڈائریکٹر ثمین رانا نے بتایا کہ حارث رؤف ہمارے باؤلنگ اٹیک کا اہم حصہ تھے، ان کی کمی محسوس کریں گے۔واضح رہے کہ کراچی کنگز نے سخت مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو 2 وکٹ سے شکست دے دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close