پاسپورٹس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) پاسپورٹس بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی ۔۔ ملک بھر میں تمام پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹر ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

 

 

 

 

ڈی جی پاسپورٹ مصطفٰی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عازمین حج کو سہولت فراہم کرنا ہے۔2 سے 31 مارچ تک ہفتے اور اتوار کو کاؤنٹر کھلے رہیں گے ، عوام پاسپورٹ کیلئے چھٹی کے روز بھی 9 سے 1 بجے تک رابطہ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں