تازہ ترین

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

لاہور (پی این آئی)مہنگائی کی اونچی اڑان جاری، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا، 22 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، مہنگائی کی شرح 30.68 فیصد ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر 0.04 فیصد اور سالانہ بنیادوں پر 30.68 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے افراط زر بارے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 22 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں روزمرہ استعمال کی آٹھ اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ اس کے برعکس 23 اشیاء کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران پیاز کی قیمت میں 14.42 فیصد، انڈے 11.19 فیصد، ایل پی جی 1.82 فیصد، پانچ لیٹر کوکنگ آئل 0.75 فیصد، آٹا 0.36 فیصد، سرسوں کا تیل 0.33 فیصد، آلو 0.23 فیصد اور ایک کلو بناسپتی گھی کی قیمت میں 0.11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اس کے برعکس ٹماٹر کی قیمت میں 22.71 فیصد، کیلا 7.40 فیصد، ڈیزل 3.02 فیصد، چکن 1.22 فیصد، پٹرول 1 فیصد، چینی 0.87 فیصد، مٹن 0.86 فیصد، بیف 0.74 فیصد، دہی 0.71 فیصد، دال مونگ 0.54 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.20 فیصد اور جارجٹ کی قیمت میں 0.14 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.08 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں