ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں، تشویشناک خبر

لاہور(پی این آئی) لاہور میں ڈیرہ نواب ریلوے اسٹیشن کے قریب مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی ، جس کے باعث کراچی سے لاہور مین لائن پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی۔

لاہور سے روانہ ہونیوالی تین ٹرینیں خانیوال اور لودھراں سٹیشن پر روک دی گئیں ۔ جن قراقرم، ملت اور علامہ اقبال ایکسپریس شامل ہیں ۔ ریلوے حکام کے مطابق کراچی سے یوسف والا آنے والی مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتری ہیں، سمہ سٹہ سے ریلیف ٹرین روانہ کردی گئی ہے،ٹریفک رات 12 بجے تک بحال ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close