صدرِ مملکت نے 19 فروری کو اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد(پی این آئی)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کا اجلاس 19 فروری کو 3 بجے طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کریں گے، اجلاس میں سینیٹ اراکین الوداعی تقریر کریں گے۔آئین پاکستان کے مطابق سینیٹ کے نصف اراکین کا انتخاب مارچ میں ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں