سابق کمشنر راولپنڈی کاکس سے رابطہ ثابت ہوگیا؟

لاہور (پی این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا پی ٹی آئی کے لوگوں سے رابطہ ثابت ہوگیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کو ریٹائرمنٹ سے چند دن پہلے استعفے کا خیال کیوں آیا، کیا آپ کا تعلق ارسلان خالد اور سوشل میڈیا سے نہیں ملتا۔عطا تارڑ نے کہا کہ کیا آر او کی تصاویر چلانا دہشت گردی نہیں ہے، کیا آر او کی تصاویر چلا کر انہیں تھریٹ نہیں کررہے، نگراں حکومت آر اوز کو دھمکی دینے پر سخت ایکشن لے۔عطا تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا کو جھوٹا بیانیہ بنانے کے لیے غلط استعمال کیا گیا، ان لوگوں نے ملکی مفاد کو داؤ پر لگایا، سائفر لہرایا۔ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ آپ نے وقتی طور پر کچھ نشستوں پر فتح حاصل کی ہے، جہاں آپ کو شکست ہوئی ہے اسے تسلیم کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں