چیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ

اسلام آباد (پی این آئی)تحریکِ انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر، آر اوز و نگراں حکومت کو پیغام ہے کہ آپ لوگ دلدل میں پھنس گئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ جتنا زور لگائیں گے اتنا دلدل میں پھنسیں گے، چیف الیکشن کمشنر قومی مجرم ہیں انہیں معافی مانگنی چاہیے۔حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر پر آرٹیکل 6 لگایا جائے، انہوں نے بروقت الیکشن نہیں کروایا اور اب بھی شفاف الیکشن نہیں کروایا۔پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ سکندر سلطان نے عوام کی توہین کی ہے، توہینِ عوام کا مقدمہ عوام کی ہی عدالت میں چلے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں