ایک اور آزاد رکن اسمبلی نے ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا

پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا میں آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

لکی مروت پی کے 106 سے آزاد رکن صوبائی اسمبلی ہشام انعام اللہ آج مسلم لیگ نون میں باقاعدہ شامل ہو گئے۔ہشام انعام اللہ سابق حکومت میں وزیر صحت اور سوشل ویلفیئر رہ چکے ہیں ۔ہشام انعام اللہ 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر لکی مروت سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں نو مئی کے واقعات کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا تھا۔ ہشام انعام اللہ پورے صوبہ خیبر پختونخواہ کے واحد امیدوار ہیں جنہوں نے 9 مئی کے بعد پی ٹی ائی کو چھوڑ کر ایک ازاد حیثیت سے پی ٹی آئی اور جمعیت علما اسلام دونوں کے امیدواروں کو شکست دی۔ انہوں نے مسلم لیگ نون کے نامزد امیدوار برائےوزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close