تحریک انصاف کے رہنمابابر اعوان برس پڑے

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے رہنمابابر اعوان برس پڑے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چرانے والوں نے نوازشریف کا مینڈیٹ بھی چوری کر لیا۔پی ٹی آئی رہنما کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مینڈیٹ چوری کرنے والوں نے اپنا چیف نوازشریف کو چنا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ نوازشریف دو اور شہباز شریف 3 مرتبہ وزیراعلیٰ رہے، نوازشریف 3 اور شہباز شریف ایک مرتبہ وزیراعظم بھی رہے۔

نوازشریف کی ایک مرتبہ حکومت ختم ہوئی تو سہولت کاری سے بحال ہوئی تھی۔ یہ اب پانچویں مرتبہ وزارت عظمیٰ کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آدھی رات کو گیس پھر مہنگی کر دی گئی، جو ان کو ووٹ دے گا اور ہم پر مسلط کرے گا وہ قومی مجرم ہو گا، مولانا فضل الرحمان صرف اپنی قیمت بڑھا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close